انضمام کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور انضمام الحق کے درمیان جمعہ کے روز لاہور میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔
یہ
معلوم ہوا ہے کہ شہریارخان نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کی
باضابطہ پیشکش کردی ہے تاہم انضمام الحق نے ابھی تک کوئی حتمی جواب نہیں
دیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس وقت افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں
اور ان کی کوچنگ میں افغانستان کی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ
کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے
بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہارون رشید کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی
تحلیل کردی تھی اس کے علاوہ بورڈ ٹیم منیجمنٹ کو بھی ازسر نو تشکیل دے رہا
ہے۔
کوچ کے عہدے سے وقاریونس کے استعفے کے بعد نئے کوچ کی تلاش بھی جاری ہے ۔
پاکستان
کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے گزشتہ روز عبوی کوچ کی تقرری کا عندیہ
دیا ہے اس ضمن میں سابق کپتان معین خان کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
ہے۔